اوتھل(ڈیلی گرین گو ادر) گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات مقرر وقت پر ہونگے،سوشل میڈیا پر گورنر شب سے استعفیٰ دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا اس پر لبیک کہیں گے۔یہ بات انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچراینڈ واٹرمیرین سائینسز اوتھل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ 75سالوں سے معیاری اور جدید تقاضوں کے ہم آہنگ تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ لسبیلہ یونیورسٹی سمیت بلوچستان بھر کی یونیورسٹیوں سے مجھے امید ہیں کہ وہ معیاری تعیلم کو فروغ دیں گی کیونکہ آج کل کے اس جدید دور میں ہم معیاری تعیلم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے اور ایجوکیشن ادارے تعیلم کی اہمیت کو سمجھتے بھی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھ کر تعیلم کی بہتری کے لیے کوشاں رہے گے کیونکہ آج کل کے دور میں ہر چیز کمپیوٹرائزڈ ہوگئی ہے۔گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ تعلیم انتہائی ضروری ہے۔جس کی بہتری کے لیئے ہم اہم اقدامات کررہے ہیں ہمیں تعیلم پر نظر رکھنے کے لیے تعلیم اداروں کے زیادہ زیادہ دورہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا ہے کہ جو اختیارات گورنر کے پاس تھے وہ میرے پاس اختیارات ہیں اس ترقی یافتہ دور میں تعلیم بہت ضروری ہے۔کیوں کہ کوئی بھی ملک جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیئے بہتر اقدامات آٹھائیں جائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ایجوکیشن کے لیئے تعلیمی ایمرجنسی لگانی چاہئے ایمرجنسی کے ذریعے ہی تعلیم کی بہتری ہوگی ہمیں اس وقت تعیلم کی اشد ضرورت ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے ادارے کا وائس چانسلر ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے ادارے کو ہر طرح سے بہتر سے بہتر بنائے۔گورنر بلوچستان و چانسلر یونیورسٹی نے کہا ہے کہ انشااللہ ہم تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں جس کے بہتر نتائج نکلیں گے۔قبل ازیں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کو لسبیلہ یونیورسٹی کے چانسلر نے بریفنگ دی۔دریں اثناء گورنر بلوچستان نے لسبیلہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور پائیہ تکمیل ہونے والی عمارتوں کا افتتاح کیا اس موقع پر لسبیلہ یونیورسٹی کے سینیٹ کے ممبر جہانزیب رونجھو، رجسٹرار احمد نواز کھوسہ ایڈیشنل رجسٹرار فقیر محمد اسسٹنٹ رجسٹرار فقیر بلوچ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل،ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم اے ڈی سی جنرل لسبیلہ سید یاسین اور دیگر بھی موجود تھے۔
سوشل میڈیا پر گورنر شب سے استعفیٰ دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
