قلات (ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسراج بلوچ نے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو کے ہمراہ تین روزہ فری ہائی کیمپ کادورہ کیا الشفاء ہائی ہسپتال کی جانب سے عبدالجبار نے اے ڈی سی کو کیمپ کا دورہ کرایا۔
دورے کے دوران رسپشن اوپی ڈی ادویات اور دیگر شعبوں کا جائزہ لی گیا او جی ڈی سی ایل کی جانب سے منعقد کردہ فری ہائی کیمپ کے پہلے روز سینکڑوں مرد اور خواتین کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات اور عینک فراہم کیاگیا۔
فری ہائی کیمپ کے دوران محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی میر فیصل رشید کے نگرانی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ۔

