کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئررہنما ء چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف ایک مرتبہ پھر انشاء اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پاکستان کے وزیراعظم بننے جارہے ہیں جس کا واضح ثبوت بلوچستان سے بڑی تعداد میں سیاسی اور قبائلی شخصیات کی مسلم لیگ(ن) کی شمولیت ہے،پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف،صدر میا ں محمدشہباز شریف،مریم نواز اوردیگرقائدین کے بلوچستان کے دورے کے بلوچستان کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ یہاں جاری جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ پارٹی کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمدنوا ز شریف اوردیگرقائدین کا کوئٹہ پہنچنے پر پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا ہے انکے دورے کے دوران اہم سیاسی و قبائلی شخصیات کو مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں سیاسی قائدین کی شمولیت سے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) ایک بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)قوم کی امنگوں اور امیدوں کی محور ہے، عوام کو پہلے مایوس کیا نہ اب کریگی پارٹی قائد میاں محمدنوازشریف نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالا ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن میاں نوازشریف ہی ہے مگر ا فسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہر دور میں انہیں ملک اور قوم سے محبت کی سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی قیادت میں پھر سے ملک وقوم کی خدمت کیلئے تیارہے،سابق وزیراعظم اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور مظالم کو بھلاکرملک اور عوام کیلئے واپس آئے ہیں اور سب کچھ چھوڑ کر نئے جذبے سے کام شروع کیا ہے، انشاء اللہ8فروری کا سورج مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور کامیابی کے بعد مسلم لیگ(ن) اس سفر کا پھر سے آغاز کرے گی جو سفر 2017ء میں روک دیاگیاتھا۔
پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف، اوردیگرقائدین کے بلوچستان کے دورے کے بلوچستان کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
