کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدو سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتیں، ملاقات میں ملک اور صو بے کی مجموعی سیاسی صورتحال و دیگر پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدو سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف پارٹی صدر شہباز شریف، مریم نواز، مریم اورنگزیب کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں نوازشریف سے نیشنل پارٹی،بلو چستان عوامی پارٹی،‘ پشتونخواملی عوامی پارٹی جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں میاں شہباز شریف، مریم نواز شریف، مریم اورنگزیب،شیخ جعفر مندوخیل،جمال شاہ کاکڑ، راحیلہ حمیددرانی ودیگر بھی موجودتھے۔ملا قات کر نے والوں میں نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر مالک بلوچ،جان محمدبلیدی،بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد خان مگسی،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، میر جان محمد جمالی، سینیٹرمنظورخان کاکڑ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایا ز جوگیزئی ’ڈاکٹر حامد اچکزئی‘ سید لیاقت آغا، جمعیت علما ء اسلام کے میر عثمان بادینی، مولانا سرورموسیٰ خیل ودیگر شامل تھے۔

