پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین کے علاقے کلی حرم زئی میں ڈکیتی کی ایک واردات میں مسلح افراد کے ایک گروہ نے ایک مقامی بیٹھک میں داخل ہوکر وہاں بیٹھے افراد کو لوٹ لیا، مسلح افراد چار گاڑیاں، نصف درجن موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی لیکر فرار ہوگئے۔لیویز کے مطابق تحصیل حرمزئی میں واقع میراحمد نامی شخص کے بیٹھک میں گزشتہ شام آٹھ نامعلوم مسلح افراد نے داخل ہوکر بیٹھک میں موجود پانچ آفراد کے ہاتھ پاؤں باندھ کر آنکھوں پر پٹیاں باندھی اور ان کی چار گاڑیاں بمعہ چھ عدد موبائل فونز، دو عدد لیپ ٹاپ اور ڈھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، واردات کے نصف گھنٹے بعد اطلاع ملنے پر علاقہ مکین اور لیویز بھی موقع پر پہنچ گئے، واقعہ کے خلاف رات گئے کلی حرمزئی کے مکینوں نے لیویز تھانہ کے سامنے سخت احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے مطالبہ کیا۔اس موقع پر مقامی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے پشین اور قلعہ عبداللہ سے ملحقہ تمام شاہراہوں پر ناکے لگاکر ناکہ بندی کردی لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
پشین، ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد مقامی بیٹھک میں داخل ہوکر وہاں بیٹھے افراد سے 4 گاڑیاں، اور لاکھوں روپے نقدی لیکر فرار

ٹیگز:
ڈکیتی کی واردات
