لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی میں گذشتہ شب بمقام بھاگی میدان میں رہائش پذیر لوگوں کے جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے تقریباً 10سے 12گھر متاثر ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم کی خصوصی ہدایت پر اے ڈی سی میر عبداللہ زہری و چیئرمین میونسپل عزیز پٹھان ہمراہ لیویز اہلکاروں کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر بچوں، خواتین و بوڑھوں کو بحفاظت نکال لیا۔ ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم کے احکامات پر آگ سے متاثر خاندانوں میں خیمے،بستر کمبل، برتن و راشن تقسیم کئے گئے۔اس دوران متاثریں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر عبداللہ زہری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ہر مشکل میں ساتھ دینے کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں آپ خود کو اکیلا نہ سمجھیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید تعاون جاری رکھیں گے۔ جس پر متاثرین نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم، چیرمین میونسپل کمیٹی عزیز پٹھان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
لورالائی، گذشتہ شب رہائش پذیر لوگوں کے جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے تقریباً 10سے 12گھر متاثر ہوئے، میر عبداللہ زہری

ٹیگز:
میر عبداللہ زہری
