کوئٹہ (ڈیلی گرین گواد) نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے سول اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ شہید غفار خان کو چند دن پہلے کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انفیکشن ڈیزیز سینٹر کراچی میں زیر علاج تھے نگران صوبائی وزیر صحت نے شہید غفار خان اچکزئی کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت بلوچستان بہت جلد کانگو وائرس پر قابو پالے گی انہوں نے شہید کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید غفار خان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے خصوصی دعا کی انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اور کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے اس حوالے سے نگران صوبائی حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کی مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے فرنٹ لائن ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس سٹاف کی بھی تعریف کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان کاسول اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف غفار۱چکزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ٹیگز:
نگران صوبائی وزیر صحت
