قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما سمیت2افراد کو قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا۔ قلات پولیس کے مطابق بدھ کو یونین کونسل نیمرغ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء میر سخی عبدالرحیم ولد عبدالغفور قوم ساسولی سکنہ کاریز نیمرغ اور ظفراللہ ولد سعداللہ قوم ساسولی سکنہ گدرسوراب جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص اکرام اللہ ولد نورمحمدقوم ساسولی سکنہ نیمرغ شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما سمیت2افراد کوقتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا

ٹیگز:
قلات
