وندر(ڈیلی گرین گوادر)وندر پولیس کی بروقت کارروائی گجرو پٹ کے علاقے سے ویگو گاڑی چھین کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار گاڑی و نقدی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سونمیانی وندر کے پہاڑی علاقے گجرو پٹ میں وندر سے کنراج کی طرف جانے والی سڑک پر نامعلوم افراد نے لوٹ مار کی نیت سے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے وندر کی طرف سے آنے والی ویگو گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار مظفر احمد اور اس کے کزن سے گن پوائنٹ پر نقدی اور ویگو گاڑی چھین لی مظفر احمد کے مطابق ملزمان کی تعداد 7 سے 8 کے لگ بھگ تھی جن میں سے 2 افراد ان کی ویگو گاڑی لیکر کچے کے راستے سے فرار ہو گئے جبکہ دیگر نے ہمارے ہاتھ باندھ کر ہمیں جھاڑیوں میں پھینک کر دھمکی دی کہ اگر یہاں سے نکلنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا ان کے جانے کے کافی دھیر بعد ہم لوگوں نے اپنے ہاتھوں کو آزاد کیا اور کنراج روڈ پر آگئے اور وہاں سے وندر کی طرف آنے والی پتھروں سے لوڈ ٹرک میں سوار ہو کر وندر تھانہ پہنچے واقع کی اطلاع موصول ہونے پر ڈی ایس پی وندر سرکل منظور احمد مینگل اور ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر انسپیکٹر قادر شیخ نے فوری طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ وندر تھانے کی حدود میں ناکہ بندی کرتے ہوئے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے ساتھ ساتھ پہاڑی راستوں پر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کرتے ہوئے گجرو پٹ سے سسی پنوں کی درگاہ کی طرف جانے والی کچی سڑک پر جاتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو روکا جن کو پولیس موبائل میں موجود مظفر احمد نے شناخت کرلیا جن کو وندر پولیس نے حراست میں لیکر ان کی جامعہ تلاشی لی تو حراست میں لیے گئے رحمت اللہ نامی ملزم سے ایک ٹی ٹی پستول اور چار عدد زندہ گولیاں برآمد ہوئی جبکہ نورالحق عرف چورو نامی ملزم سے مظفر احمد اور اس کے کزن سے چھینی گئی نقدی 12 ہزار روپے برآمد ہوئے زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر چھینی گئی ویگو گاڑی برآمد کرکے ان کے ساتھ شامل دیگر 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی جامعہ تلاشی لینے پر ان سے مظفر احمد اور اس کے کزن سے چھینی گئی 18 ہزار روپے اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے گئے زیر حراست ملزمان کے مطابق ان کے مزید 3 ساتھی ہنڈا 125 موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوگئے ہیں وندر پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان کو ناکام ہونے کے بعد قانون کے شکنجے میں پھنس گئے زیر حراست ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کرتے ہوئے درجنوں وارداتیں کرنے کا اقرار کیا اس سلسلے میں ڈی ایس پی وندر سرکل منظور احمد مینگل اور ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر انسپیکٹر قادر شیخ نے وندر تھانے میں پریس بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ سونمیانی وندر کے روایتی امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ایس ایس پی حب آصف علی مستوئی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق وندر پولیس ہمہ وقت چوکس رہتے ہوئے اپنے تھانے کی حدود میں قانون کی رٹ برقرار رکھنے کے لیے تیار رہتی ہے جیسے ہی کنراچ روڈ پر واردات کی اطلاع موصول ہوئی تو ہم نے وندر تھانے کی حدود میں داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی دوران ناکہ بندی و چیکنگ سسی پنوں کی طرف جانے والی کچی سڑک پر واردات میں شامل ملزمان کے ساتھیوں میں سے 2 کو حراست میں لینے کے بعد ان کی نشاندہی پر چھینی گئی ویگو گاڑی اور دیگر ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں جن کی تفصیلات بعد میں میڈیا کو دی جائے گی۔
وندر پولیس کی بروقت کارروائی، ویگو گاڑی چھین کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار گاڑی و نقدی برآمد

ٹیگز:
وندر پولیس
