کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر وفاقی وزیر نے قیدیوں سے ملاقات بھی کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔ جبکہ بعض مسائل کو حل کرنے کے لیے نگران وفاقی وزیر خلیل جارج نے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کی۔ دورے کے موقع پر نگران وفاقی وزیر ہیومن رائٹس خلیل جارج کو آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی اور سپرنٹنڈنٹ جیل اسحاق زہری نے تفصیلی بریفنگ بھی دیاس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا کہ نگران حکومت صوبے کی جیلوں میں ریفارمز لانے، قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلیل مدت کے دوران وزارت کے اندر رہتے ہوئے انسانی حقوق کے حوالے سے ریفارمز لانے کی کوشیش کی جائے گی۔نگران وفاقی وزیر خلیل جارج نے مخیر حضرات اور اداروں سے بھی جیل انتظامیہ کے ساتھ قیدیوں کو ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لحاظ سے تعاون کی اپیل کی۔
نگران حکومت، قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے، خلیل جارج

ٹیگز:
خلیل جارج
