کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے مرکزی سینئر رہنماچوہدری نعیم کریم نے عظیم مفکر علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیاعلامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،پاکستان کا تصور علامہ اقبال کی فکر کا نتیجہ ہے،ہمیں ایسے مفکر میسر ہے کہ اس کی فکر سے غیر رہنمائی لیتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم اس کی فکر سے محروم ہیں، آج کے بالخصوص نوجوانوں اور بالعموم تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ علامہ اقبال شاعر مشرق کی فرمودات اور ارشادات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں، اس وقت اسلامی امہ صرف اس لیے دنیا میں پیچھے ہے کہ انہوں نے فلسفہ خودی کو چھوڑ دیا اور اپنے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر دیگر اقوام کے کاسہ لیس بن کے رہ گئے۔یہ بات انہوں نے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کیحوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم شاعر مشرق،عظیم مفکراور برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا خواب دیکھنے والی عظیم ہستی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے نظریات، شاعری اور فلسفے کو سلام پیس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کر کے ملک کو مضبوط بنائیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفہ کے ذریعہ برصغیر کے مسلمانوں میں قیام پاکستان کے لئے ایک انقلابی جوش و جذبہ بیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے کی ایک مضبوط و مستحکم معیشت بنانے کے لئے قوم کو اس وقت بھی اسی جوش و جذبے کو اپنا کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کے دور میں علامہ اقبال کے اصولوں پر عم پیراہ ہو کرہی پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات سے زیادہ سے زیادہ روشناس کرانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان ایک نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کو تیز رفتار معاشی ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے اپنا مفید کردار ادا کر سکیں۔
علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
