اورماڑہڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ کے سمندر میں ڈوبنے والے غیر مقامی نوجوان کی لاش آج تیسرے روز پاکستان نیوی نے برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اورماڑہ کے دیمی زر سمندر میں ماہیگیروں سے بھری بوٹ ڈوب جانے کے بعد لاپتہ ہونے والے 21 سالہ رمضان نامی غیر مقامی نوجوان ماہیگیر کی لاش آج تیسرے روز علی الصبح پاکستان نیوی کے غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیم کے جوانوں نے سطح سمندر سے ریکور کر لیا ہے۔ پاک نیوی کے جوانوں نے نوجوان کی لاش کو سطح سمندر سے ریکور کر کے بوٹ کے ذریعے ساحل پر پہنچا دیا۔ جہاں ایمبولینس کے ذریعے لاش کو رورل ہیلتھ سنٹر اورماڑہ منتقل کر دیا گیا۔ تاہم ضروری کارروائی کے بعد لاش ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں اورماڑہ دیمی زر سمندر میں ماہیگیروں سے بھری چھوٹی بوٹ ڈوب گئی تھی جس میں سوار نو ماہیگیروں کو بچا لیا گیا تھا جبکہ مذکورہ نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہوگیا تھا۔
اورماڑہ، سمندر میں ڈوبنے والے 21 سالہ نوجوان کی نعش برآمد

ٹیگز:
اورماڑہ
