خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خضدار ٹراما سینٹر میں ایک لڑکی کو علاج کے لیے چند نامعلوم افراد پہنچاکر فرار خضدار سول ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک لاوارث لڑکی کو ہسپتال پہنچایا جس کی عمر 17 سے 20 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے ، سول ہسپتال انتظامیہ نے مریضہ کی علاج شروع کردی تاحال وہ بے ہوشی کی حالت میں ہے ، ایس ایچ او سٹی عبداللہ پندرانی نے ہسپتال پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے ، ٹراما سینٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5 بجے کے لگ بھگ ویگن میں سوار دو افراد نے مریضہ کو بے ہوشی کی حالت میں ٹراما سینٹر پہنچایا اور میڈیکل سے ادویات لینے کی غرض سے چلے جانے کے بعد واپس نہیں آئے ، 1 گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سول ہسپتال کے ایمرجنسی منتقل کیا جہاں ان کو مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے ، جس وقت لڑکی کو ٹراما سینٹر پہنچایا گیا لڑکی کے ساتھ 2 جوڑے کپڑے ایک دوپٹہ میں باندھ کر ہسپتال پہنچائے گئے تھے جو کہ سول ہسپتال خضدار موجود ہیں ۔
خضدار، ٹراما سینٹر میں ایک لڑکی کوعلاج کے لیے نامعلوم افراد پہنچاکر فرار

ٹیگز:
خضدار
