اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہاکہ ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور دہشتگردوں کے نام الگ ضرور ہونگے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے۔
تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گےانہوں نے کہا کہ تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

