کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بدھ کے روز کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالصبور کاکڑ، سیکریٹری مواصلات قمبر دشتی،کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے نگران وزیراعلیٰ کو کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سبزل روڈ کے توسیعی منصوبے کو 30 دسمبر 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا نگران وزیراعلیٰ کو سریاب روڈ،لنک بادینی روڈ،ریڈیو ٹاور تا لنک بادینی روڈ، انسکمب روڈ کے تعمیراتی منصوبوں پر بھی بریف کیا گیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ لنک بادینی روڈ تقریبا مکمل ہو چکا ہے اور سریاب روڈ پر بھی 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے سریاب روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے نگران وزیراعلیٰ کو زیر تعمیر انسکمب روڈ کے تعمیراتی منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مذکورہ منصوبے کو 30 نومبر 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا نگران وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے اور سڑکوں کے ان تعمیراتی منصوبوں میں کسی قسم کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ایک ہفتے بعد کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت جاری تعمیراتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا دوبارہ بھی معائنہ کریں گے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کمپنیاں اپنے ورک پلان اور مقررہ وقت میں ان منصوبوں کو مکمل کریں اور کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت جاری سڑکوں کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ان منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو سہولیات فراہم کرنی ہے ان منصوبوں کی تعمیر سے شہر پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور متبادل سڑکوں کی تعمیر سے کوئٹہ کی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں کمی آئی گی انہوں نے کہا کہ بہترین مواصلاتی نظام سے کوئٹہ شہر کے حسن میں اضافہ ہوگا اور ٹریفک کے نظام کی بہتری سے عوام بھی مستفید ہوں گے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی کا کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

ٹیگز:
کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج
