بولان(ڈیلی گرین گوادر)محدود وسائل میں رہ کر ضلع کچھی کے مسائل کو ہر ممکن حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جس کا اعتبار کرکے کچھی کے غیور عوام نے مجھے ڈسٹرکٹ چیئرمین بنایا میری بھی کوشش ہے کہ عوام کے توقعات پر پورا اتر کر ان کے بنیادی حقوق دلوائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی سردارزدہ میر بیبرگ خان رند نے چاکر ماڑی نغاری میں ڈھاڈر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر ڈھاڈر پریس کلب کے فنانس سیکرٹری فاروق جتوئی،ممبر عبدالحی گولہ اور مہراللہ مستوئی بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی سردارزادہ میر بیبرگ خان رند کا کہنا تھا کہ ضلعی چیئرمین کچھی کی حیثیت سے اپنے تمام وسائل کو کچھی کے عوام کے مسائل کوحل کرنے اور علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے سرف کروں گاسیاست میں اگر ماضی کے اوراق کو پلٹا جائے تو چار دہائیوں سے میرے اکابرین کچھی کے عوام کی سیاسی،علاقائی اور سماجی خدمت کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم نے جب بھی اچھا کرنا چاہا مخالفین نے ہمارے پاؤں کے نیچے سے قالین کھینچنے کی کوشش کی جس کی تازہ مثال بولان ڈیم کی مخالفت ہے حالانکہ ڈیم کی تعمیر سے تو کچھی کے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے لیکن مخالفین نے اسکی مخالفت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ رند پینل کی سیاست کا محور ہی کچھی کے غیور عوام ہیں ہم عوامی نمائندے ہیں عوام کی خدمت کو اپنا منشور اور سیاسی ایجنڈا کے طور پر استعمال کرکے اس پر پورا عمل درآمد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان علاقے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں وہ ہر مثبت میدان اور عمل میں میرا ساتھ دیں تاکہ ہم سب مل جل کر علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ کریں ہمارے دروازے ہمیشہ کچھی کے غیور عوام کیلئے کھلے ہیں ان کے ہر جائز کام کو اپنے بساط کے مطابق فی الفور حل کرنے کی کوشش کرتارہوں گا تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔
محدود وسائل میں رہ کر ضلع کچھی کے مسائل کو ہر ممکن حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،سردارزدہ میربیبرگ خان رند

