کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانوں کو دھکے دے کر نکالنا کہاں کا انصاف ہے 40سالہ مہمانوازی کا یہ صلہ ہمیں بلکل منظور نہیں ہمارے پر امن دھرنے کو اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے نصر اللہ زیرے اور دیگر رہنما بھی موجود تھے اصغر خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا انہوں نے کہا کہ دنیا کے قانون کے مطابق افغانوں کے ساتھ بھی سلوک کیا جائے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نہ جانے کیوں سیخ پاہوگئے تھے کیوں کہ آپ اینٹی سٹیٹ ہو انہوں نے کہا کہ اس وقت بد امنی کے ذمہ دار نگران حکومت ہے جنہوں نے پاکستان کو دو لخت کیا کیا وہ اینٹی سٹیٹ نہیں تھے ہم نے ہر دفتر کا دروازہ کٹکٹا یا انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اطلاعات کا میونسپل کارپوریشن میں کانفرنس کرنا مذاق تھا کیوں کہ ان کو معلوم تھا کے آج میونسپل کارپوریشن سے عوامی نیشنل پارٹی کا جلوس نکلنا ہے اور باچا خان چوک تک جانا تھا اس پریس کانفرنس کا مطلب ہمارے پر امن دھرنے کو ناکام بنا نا تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے جس پر ہم دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پوری دنیا میں ریفیوجز کے حوالے سے جو پالیسی پاکستان نے اپنا ئی ہے وہ قابل مذمت ہے قانون نافذ کرنے والوں کا کام یہ رہ گیا کہ وہ ان افغانوں سے پیسے لیتے ہیں اور ان کو دھکے دے کر بجھوانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے اس کے خلاف ہم نے آج پرامن طور پر دھرنا دیا ہے اضغر خان اچکزئی نے سوال کیاکسی ملک میں مہمانوں کے ساتھ اس طرح سلوک کیا جاتا ہے جس طرح ہماری نگران حکومت کررہی ہے اس طرح دھکے دے کر اپنے گھر سے ان کو نکالنا تمام مہمانوازی کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔
افغانوں کو دھکے دے کر نکالنا کہاں کا انصاف ہے،40سالہ مہمانوازی کا یہ صلہ ہمیں بلکل منظور نہیں،اصغراچکزئی

ٹیگز:
اصغراچکزئی
