سبی:سبی کے علاقے بختیار آباد کے قریب 2گاڑیوں میں تصادم، 4افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت8زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز بختیار آباد کے قریب تیزرفتاری کے باعث دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 2مزید زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں ہونے والوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں غوث بخش، عبداعزیز، محمد عثمان، وریا خان، بی بی عائشہ، نفیسہ بی بی، طیبہ بی بی، مور جان، بی بی فرحت، بابے شامل ہیں۔
سبی،2 گاڑیوں میں تصادم،4 افراد جاں بحق،خواتین سمیت8 افراد زخمی

ٹیگز:
2 گاڑیوں میں تصادم
