کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی ویزر داخلہ نوابزدہ گزین مری نے کہا ہے کہ کاہان میں آباد کاری کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں اب تک سینکڑوں گھر انے قلیل مدت میں واپس اپنے آبائی علاقے کاہان میں منتقل ہوچکے ہیں جن کے فلاح و بہبود اور بنیادی ضروریات کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ایک غیر آباد علاقے کو آباد کرنے اور لوگوں تک بنیادی سہولیات پہنچانے میں وقت لگتا ہے آبادی کاری ہونے سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئی ہے لوگ اب معمولات زندگی میں مصروف عمل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ مقامی لوگ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ لیکر اپنی نسلوں کو دوبارہ آباد کریں موقع ملتے ہی انشااللہ کاہان میں مکینوں تک پکی سڑک،پانی،بجلی،تعلیم،صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کے سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے محدود وسائل میں رہتے ہوئے آبادی کاری اور لوگوں کے فلاح کیلئے اقدامات کررہے ہیں مختصر وقت میں سینکڑوں خاندانوں کا سندھ،بلوچستان کے دیگر اضلاع سے واپس ہوکر اپنے علاقے میں آباد ہونا خوش آئند عمل ہے سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کسی بھی علاقے میں عوام کے بہتری اور خوشحالی کیلئے کئی اقدامات اٹھنا وقت کی ضرورت ہوتے ہیں جو بظاہر مشکل مگر آگے جاکر علاقے کے بہتری کیلئے سودمند ثابت ہوتی ہیں ہم ان تمام لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے جو کاہان و کوہلو کی ترقی اور عوام کے خوشحالی کیلئے ایک اینٹ بھی رکھیں گے کیونکہ ہمارا مقصد سیاست سے بالاتر ہوکر متواسط طبقے کی ترقی و خوشحالی ہے جس میں ہم سب نے مل کر کردار اداد کرنا ہونا ہوگا۔
کاہان میں عوام کے فلاح وبہبود کیلئے اقدامات ناگزیرہیں،گزین مری

ٹیگز:
نوابزدہ گزین مری
