کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اب تک 30 ہزار غیر ملکی تارکین وطن افغانستان اور ایران واپس جاچکے ہیں، بدھ سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونگے،تارکین وطن کے واپس جانے والوں کے لیے بلوچستان کے مختلف اضلاع سے پانچ گذرگاہیں فعال کردی ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ کویٹہ میں سندھ اور پنجاب سے انے والے تارکین وطن کو سہولیات دے گی،واپس جانے والے تارکین وطن کا سینٹروں میں تین روز قیام ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ تارکین وطن کی اطلاعات کے لئے مساجد میں اعلان کیے جارہے ہیں،غیر قانونی طور رہنے والوں کی جائیدادیں ضبط ہوگی اور غیر قانونی تارکین وطن کو سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی، اب تک 30 ہزار افراد اب تک واپس جاچکے ہیں چونکہ آج ڈیڈ لائن کا آخری دن ہے اس لیے روانگی کا وقت چار بجے سے بڑھا دیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی تارکین وطن نکل باعزت طریقے سے نکل جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے پاس افغانستان کے تمام مہاجرین اور ایران سے آنے والے بلوچ مہاجرین کا ڈیٹا موجود یے حکومت اپنے فیصلے پر عمل درامد ہر صورت کرے گی،چاغی میں تفتان باڈر پر ایران و عراق کے تارکین وطن کی باعزت واپسی کے لیے بھی کاونٹر قائم کئے ہیں،انھوں نے کہا کہ غیر ملکی تارکین وطن کو فارن ایکٹ کے تحت کل سے بارڈرز کراس کیا جائیگا اور ان کے جائیدادوں کو سیل کیا جائیگا، سندھ اور پنجاب سے آنے والے تارکین وطن کے لیے کویٹہ کے سینٹرز میں 3 دن رکھنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ جو لوگ غیر ملکی تارکین وطن کو پناہ اور ملازمت دے رہے ہیں ریاست ان کے خلاف کاروائی کریگی۔
غیر ملکی تارکین وطن کو فارن ایکٹ کے تحت کل سے بارڈرز کراس کیا جائیگا،جان اچکزئی

ٹیگز:
جان اچکزئی
