کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان جاوید انور شاہوانی نے قلمدان سنبھالنے کے بعد ایوب سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف گراؤنڈز اور کھیلوں کے ھال بالخصوص فٹ بال گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ تمام گراؤنڈز کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی اور ملازمین کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دینے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کھیلوں کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کے کام کرنا پڑے گا۔ سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ تمام ملازمین اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں۔ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور عوام کو بہتر ماحول فراہم کریں گے۔ ایوب اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے بعد ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ نے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کو بریفنگ دی۔ جس میں اسپورٹس پالیسی کھیلوں کے سالانہ کیلنڈر گزشتہ کارکردگی سمیت کئی امور شامل تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل نے نئے انے والے سیکرٹری جاوید انور شاہوانی سے اسٹاف کا تعارف بھی کروایا گیا۔ بریفنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز اصف لانگو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نعیم اختر کامران خورشید امان اللہ محمد اصف فاروقی ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عطا اللہ آفیس اسسٹنٹ خرم شہزاد اور کرکٹ کوچ جانزیب خان سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
ملازمین کو اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایات کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جاوید انور شاہوانی

ٹیگز:
جاوید انور شاہوانی
