تربت(ڈیل گرین گوادر)تربت میں مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد پولیس تھانے کی حدود میں گزشتہ شب رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں مزدورں کی سیکورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار سمیت چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک مزدور شدید زخمی ہوا، لاشوں اور زخمی مزدور کو تربت اسپتال منتقل کردیا گی۔حکام نے بتایا کہ جاں بحق تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے، پولیس نے موقعے پر پہنچ کر علاقے کو گہرے میں لیکر ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

