پنجگور (ڈٰلی گرین گوادر)پنجگور میں پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے 2ملزمان کوگرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سریکوارن ایس آئی شعیب صالح و دیگر پولیس ملازمان نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکیا ملزم ریاض ولد پرویز قوم بلوچ سکنہ سراوان خدابادان پنجگور اور حارث ولد محمد سلیم قوم بلوچ سکنہ سراوان خدابادان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 56/2023 بجرم زیر دفعہ 392 ت پ پولیس تھانہ سریکوران میں درج کرلیا گیا اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پنجگور میں پولیس کی کارروائی 2ملزمان گرفتار

ٹیگز:
پنجگور
