کراچی(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اعلیٰ سندھ سید باقر حسین شاہ سے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں شانیہ خان کی سربراہی میں محکمہ سماجی بہبود حکومت بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکرٹری سماجی بہبود سید سکندر شاہ اور ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود طارق جاوید مینگل اور دونوں صوبوں کے متعلقہ حکام موجود تھے، سماجی بہبود حکومت بلوچستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ سید باقر حسین شاہ کو اپنے دورہ کراچی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر کراچی کی اسپتالوں میں بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت زیر علاج مریضوں کو صحت کی دستیاب سہولتوں، پروگرام میں شفافیت کا جائزہ لینے اور پروگرام کی بہتری کیلئے حکومت بلوچستان کے اس وفد نے کراچی کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی وفد نے علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر سماجی بہبود و ترقی نسواں شانیہ خان نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت غریب افراد کے علاج معالجے کا یہ پروگرام 2019 میں شروع کیا گیا تھا حکومت بلوچستان کے پاس وسائل محدود ہیں جبکہ موذی امراض میں مبتلا افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جس کی وجہ سے مختص وسائل سے تمام مریضوں کے علاج معالجے میں وسائل کی کمی آڑے آ رہی ہے اس لیے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے پینل پر موجود اسپتال محکمہ سماجی بہبود کے جاری پروگرام کے تحت کراچی کی اسپتالوں کو ریفر کئے جانے والے مریضوں سے خصوصی رعایت برتیں تاکہ دستیاب وسائل کو زیادہ سے زیادہ مریضوں کے علاج معالجے کے لیے بروئے کار لایا جائے، نگران وزیر اعلیٰ سندھ سید باقر حسین شاہ نے محکمہ سماجی بہبود حکومت بلوچستان کے پروگرام کوسراہتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، شانیہ خان نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو شیلڈ بھی پیش کی۔
سید باقر حسین شاہ سے شانیہ خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ،سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

ٹیگز:
ملاقات
