گوادر (ڈیلی گرین گو ادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گوادر میں بارش سے متاثر ہر ایک فرد تک حکومتی امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقے کی ازسر نو بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انتظامیہ متاثرین کی امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے منعقد اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا، اجلاس میں کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی،ڈپٹی کمشنر سمیت انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کو طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر انہیں راشن سمیت دیگر ضروری لاوزامات فراہم کئے ہیں گوادر میں 187 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر میں بارش سے متاثر ہر ایک فرد تک حکومتی امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقے کی ازسر نو بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انتظامیہ متاثرین کی امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں سے بارش کے پانی کے جلد از جلد اخراج کو یقینی بنایاجائے ہم اپنے عوام کو اکیلا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے گوادر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد تک امداد پہنچانے اور ان کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھا جائے۔
کل تک گوادر سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل ہوجائے گا،وزیر اعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
