اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے حوالے سے ترجمان امریکی سفارت خانہ نے بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم اور امریکی سفیر کے درمیان افغان مہاجرین کی امریکا میں آباد کاری پر بات چیت کی گئی۔

