کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی آخری تاریخ میں مزید 3 دن یعنی 28 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ لہٰذا عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ اس سے استفادہ حاصل کریں اور 28 اکتوبر 2023 تک تمام اہل افراد ووٹ کا اندراج، اخراج، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔ ووٹرز اپنے ووٹ کا اندراج، اخراج اور درستگی کیلئے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھجیں اور کسی بھی قسم کی درستگی کیلئے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے رجوع کریں۔
ووٹ کے اندراج، منتقلی و درستگی کی تاریخ میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

ٹیگز:
الیکشن کمشنر بلوچستان
