کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کسٹمز و دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے بڑی تعداد میں چینی، یوریا کھاد، گندم برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال مارچ سے 24 اکتوبر تک ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے بلو چستان کے علاقے ژوب، پشین، مستونگ، نوشکی، چمن اور پاک-افغان سرحدی علاقوں میں کا روائیاں کر تے ہوئے 2627 میٹرک ٹن چینی اور1941 میٹرک ٹن یوریا کھاد بر آمد کر لی، اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے، ایف سی نے مختلف کاروائیوں میں بر آمد کی گئی اشیاء کسٹمز حکام کے حوالے کر دیں۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کسٹمز و دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کاروائی، چینی، یوریا کھاد، گندم برآمد

ٹیگز:
ایف سی بلوچستان (نارتھ)
