کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بلوچستان نے جمعرات کوویمن ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ویمن ڈائریکٹوریٹ بلوچستان میں خواتین کی حراسگی اور تشدد کے تدارک کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے محکمے کے آفیسران کی محنت و کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا- نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے مذید کہا کہ خواتین حکومتی ڈیپارٹمنٹس میں مردوِں سے زیادہ متحرک و فرض شناس نظر آتی ہیں۔ حکومت بلوچستان صوبے میں خواتین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا حراسگی اور خواتین پر تشدد میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بلوچستان کاویمن ڈائریکٹوریٹ کا دورہ

ٹیگز:
صوبائی وزیر اطلاعات
