کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کوئٹہ ہزار گنجی میں خواتین پرحملے کا نوٹس لیا۔وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ حکام کو اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیا میر زبیر جمالی نے حکام کوزخمیوں خواتین کو فوراً طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام کوواقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ خواتین پر حملے ہمارے روایت کے منافی اور افسوس ناک واقعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت یابی دے۔
نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے ہزار گنجی میں خواتین پرحملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

ٹیگز:
نگران وزیر داخلہ
