کوئٹہ(ڈیلی گرین گودر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایت پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کاروائیاں کررہی ہے۔اس سلسلے میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں ریکوری کے علاوہ بجلی چوروں کے کنکشنز بھی منقطع کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں جمعہ کے روز بھی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئیں،کیسکوٹیموں نے کوئٹہ شہرکے سیٹلائٹ ٹاون، جائنٹ روڈ، خروٹ آباد،بروری روڈ، سبزل روڈ،نواں کلی،گلستان روڈ کے علاقوں سے 51شنٹ اورٹیمپرڈ میٹروں کو اُتاردئیے نیزکارروائی کے دوران 61نادہندگان کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پرمنقطع کردئیے گئے اس کے علاوہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 22لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 6لاکھ 30ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔ کیسکوپشین سرکل میں کیسکوٹیموں نے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے 48کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے۔ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 28لاکھ روپے وصول کئے گئے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ 90ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکولورالائی سرکل کے لورالائی، ہرنائی، دکی سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے جبکہ نادہندگان کے 42کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کرنے کے علاوہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 26لاکھ 50ہزارروپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2ؒٓلاکھ 75ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے 12ٹرانسفامرزسے ایچ ٹی جمپرز کاٹ کر بجلی منقطع کردئیے جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر56نادہندگان کے کنکشنزمنقطع اوربقایاجات کی مدمیں 23لاکھ روپے کی ریکوری اور ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ 60ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح مکران سرکل میں بھی کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں نادہندگان کے 34کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 9لاکھ روپے کی ریکوری نیزڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ 30ہزارروپے بھی وصول کئے گئیاسی طرح کیسکوسبی سرکل میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران اوستہ محمدکے علاقہ سے نادہندگان کے 3ٹرانسفارمرزاُتارنے کے علاوہ53گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔ اوستہ محمدمیں ایک بجلی چورکے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس تھانہ میں درخواست دائر کردیاگیاجبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 31لاکھ روپے کی ریکوری نیز ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ 70ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔اسکے علاوہ کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈکو بھی فوری طورپر ہٹادیں علاوہ ازیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں درخواست دیں۔
کیسکوکی بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف کارروائی، عدم ادائیگی پر294نادہندگان کے کنکشنزمنقطع کردیئے

ٹیگز:
کیسکو
