اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریاست مخالف عناصر کی مالی معاونت کے کیس میں سابق ایم این اے علی وزیر کی تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ، کیس کو علی وزیر کی پہلے سے زیر سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کردیا گیا۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ علی وزیر کی پہلے ہی ایک اور ایف آئی آر کے اخراج کی درخواست زیر سماعت ہے، علی وزیر کی دہشتگردی کے مقدمے میں اخراج کی درخواست 30 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، صغری بی بی کیس کے فیصلے کے بعد ایک ہی جرم کی ایک سے زائد ایف آئی آر غیر قانونی ہے۔
علی وزیر کی دہشتگردی کے مقدمے میں ایک سے زائد ایف آئی آر غیر قانونی قرار

ٹیگز:
علی
