کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر محمد اسماعیل مینگل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عمران الحسن ،شاہ بخش پندرانی ، تحصیلدار مجیب الرحمن ساتکزئی، بشیر احمد لہڑی ، بختیار احمد مری ،عطا اللہ ساسولی ،عبدالغفار ڈومکی ،خانزادی بلوچ، عابد علی رند سمیت دیگر افیسران اور این جی اوز کے نمائندگان موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا کہ نصیرآباد میں تعلیمی عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے بند اسکولوں کو فعال بنانا ہم سب کے بہتر مفاد میں ہے ہمیں روزانہ 80 فیصد شکایات اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری درپیش مسائل اور اسکولوں پر قبضہ کی موصول ہو رہی ہے اسکولوں سے عادی غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تنخواہوں کی کٹوتی سے باز نہ آنے والے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہم سب کو اگے آنا ہوگا اساتذہ اپنی اسکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنائیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اسکولوں کا جائزہ لیتے رہیں وزٹ پلان کے مطابق کام کریں آپ کے جائزہ لینے سے اسکولوں کے مسائل حل ہوں گے اور اساتذہ کی غیر حاضری پر قابو پا لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں ایوزی ٹیچر کبھی برداشت نہیں کریں گے جو افسران ان کی سرپرستی کر رہے ہیں ان کے خلاف بھی سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جن اسکولوں کی بلڈنگز پر قبضہ کیا گیا ہے ان کے متعلق ہمیں اگاہی فراہم کی جائے تاکہ ان قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکے بچوں کے بہتر مستقبل پر ہم کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے محکمہ تعلیم پر کام کرنے والی تمام این جی اوز اسکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں اور ضلعی انتظامیہ کی تجویز کردہ مسائل کو بہتر انداز میں حل کریں تاکہ بچوں اور اساتذہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
نصیرآباد میں تعلیمی عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، بتول اسدی

ٹیگز:
بتول اسدی
