لاہور (ڈیلی گرین گوادر) دور نبوی ﷺ میں جب بھی کوئی بڑا معاملہ پیش آتا نبی اکرمﷺ اپنے صحابہ سے مشاورت کیا کرتے تھےاور صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہ اپنا وقت جان اور مال پیش کرنے سے گریز نہ کرتے تھےان خیالات کا اظہارحلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان، حلقہ لاہور کی صدر عظمی عمران نے منصورہ میں ذیلی صدور ،زمہ داران ، اور اراکین کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ اس تحریک کا اصل سرمایہ ارکان جماعت ہیں جو ہر درپیش معرکے میں نظم کے ہمراہ صف اول پر کھڑے ہوتے ہیں ۔
بڑھتی ہوئ مہنگائ اور بے روزگاری کے خلاف لاہور میں 15 اکتوبر کو تاریخی دھرنا ایک بڑا معرکہ ہے جس کا ہدف دس ہزار سے زائد خواتین کو جمع کرنا ہےاب وقت آگیا ہے کہ خواتین بھرپور طاقت سے نکلیں اور مکار حکمرانوں کے ٹولے کی عیاریوں کو بے نقاب کریں انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائ کے ہاتھوں پریشان اور دکھی ہر اہل وطن، ہر گھر پر دستک دیں ۔
اور دھرنے کا کامیاب بنائیں اس سے قبل نائب ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب نازیہ توحید نے ٹذکیری گفتگو میں کہا کہ شہادت حق کے لیے اللہ کی زمین پر اللہ کی کبریائی کا اعلان کرنے کے لیے ہر صورت نکلنا ہو گا اللہ اور نبی اکرمﷺ کا حکم کہ برائی کو ہاتھ سے زبان سے روکو!ہر حال میں ہمیں اللہ کے راستے کا حق ادا کرنا ہے نتائج کی ذمہ داری ہم ہر نہیں البتہ کوشش کرنا لازم ہے نگران سیاسی سیل و رکن شوری حلقہ لاہور ،انیلہ محمود نے کہا کہ ایوب ،بھٹو اور فوجی آمریت کے دور میں بھی عوام کے مسائل اور مشکلات کے لیے کھڑی رہنے والی جماعت ، جماعت اسلامی ہے ۔
احتجاج کا پر امن طریقہ دھرنا ہے جماعت اسلامی ہمیشہ پر امن احتجاج کرتی ہے لاہور میں خواتین کے عظیم الشان دھرنے کے اہم مقاصد میں حکومت کو عوام کی بے چینی ، تکلیف اور پریشانی سے آگاہ کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈر کروانا ہے دوسرا عوام کی اس پریشانی میں ان سے ہمدردی ، اظہار یک جہتی اور عوام کے اوپر ڈالے گئے پریشر کو کم کرنا ہے اجلاس میں حلقہ لاہور کے تمام اظلاع کی ناظمات ،نائبین،نگرانات شعبہ جات اور برادر تنظیمات کے ذمہ داران نے شرکت کی واضح رہے کہ یہ اجلاس 15 اکتوبر 2023 کو لاہور میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہونے والے خواتین کے تاریخی دھرنے کی پلاننگ اور جائزے کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ۔

