اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی سے گاڑی سے 743 کلوگرام چرس اور57 کلوگرام میتھ (آئس) برآمدکر لی گئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت21.84 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر گوادر میں علی الصباح کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ گوادر کے علاقے بندری میں گشت پارٹی نے ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا۔ جس پر ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے۔ دوران تلاشی گاڑی سے 743 کلوگرام چرس اور57 کلوگرام میتھ (آئس)برآمدکر لی گئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت21.84 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل اور کوشاں ہے اورملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر تی رہے گی۔
گوادر، کوسٹ گارڈز کی کاروائی، گاڑی سے 743 کلوگرام چرس اور57 کلوگرام میتھ (آئس) برآمد

ٹیگز:
گوادر
