کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12ربیع الاول کے جلوس میں خود کش دھماکہ 55افراد شہید جبکہ 60سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کْوڑا خان روڈ پر 12 ربیع الاوّل کے جلوس میں ہونیوالے دھماکے کا ایک زخمی ٹراما سینٹر میں دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے جبکہ 63 زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشیویشناک ہے اور 25 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔حکومت بلوچستان کے تین روزہ سوگ کے اعلان کے بعد سرکاری عمارتوں پر ہفتہ کو قومی پرچم سرنگوں رہا جبکہ بلوچستان بار کونسل کی کا کی کال پر صوبے کی عدالتوں میں وکلاء احتجاجاً پیش نہیں ہوئے بلوچستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ مستونگ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے کوئٹہ کینٹ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
مستونگ دھماکہ، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج

ٹیگز:
دھماکہ
