اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر پہنچ گئےنگران وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔
وہ آج عالمی ترقیاتی اقدام پراجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اورخطاب کریں گے، اس کے علاوہ پائیدار ترقیاتی اہداف پرسربراہی اجلاس میں بھی شرکت اورخطاب کریں گےانوارالحق کاکڑکی ایران کے صدرابراہیم رئیسی، صدر ترکیہ رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

