ہماری ثقافت ہماری روایتوں کاامین ہے،بشریٰ رند
کوئٹہ: بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ میں اپنی اور صوبائی حکومت کی جانب بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے پورے بلوچستان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ہماری ثقافت ہماری روایتوں کاامین ہے۔غیور اور بہادر اقوام ہمیشہ اپنی ثقافت کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔ اور اپنی ثقافت پر فخر محصوص کرتی ہیں۔ بلوچستان ایسا خطہ ہے جہاں بہت سی اقوام مل جل کررہتی ہیں اور ایک دوسرے کی روایات اور ثقافت کا احترام کرتی ہیں ہم سب پر لازم ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے برتاؤ کوبہتر رکھتے ہوئے روابطہ کو قائم رکھیں مختلف اقوام کی ثقافت اور رویات ایک گلد ستے میں مختلف پھولوں کی ما نند ہیں اور مختلف رنگوں سے ہمارے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ وقت کی ضر ورت ہے کہ عدم برداشت کوترک کرتے ہوئے برداشت اور ایک دوسرے کو قبو ل کرنے کی روایات کو بر قرار رکھیں اور ہرقوم کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ ثقافت کے دن کو بھرپور طریقے سے منائیں اور کوشش ہونی چائیے کہ کسی کی بھی دل آزاری نہ ہو بلوچستان کے اقوام صدیوں سے ایک ساتھ رہ رہی ہیں اور یہی ہمارا حسن ہے۔