گندم کی اسمگلنگ میں بھی سرکاری اہلکار ملوث ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں رپورٹ جمع

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) کرنسی اور تیل کے بعد چینی، کھاد اورگندم اسمگلنگ کی رپورٹ بھی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی چینی، کھاد اورگندم کی پاکستان سے اسمگلنگ کے بارے میں تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہیں جبکہ گندم، کھاد، چینی کے اسمگلروں اور سرکاری اہلکاروں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں گندم کی اسمگلنگ میں ملوث 592 ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ 26 اسمگلرز شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سال آئی بی نے 417 رپورٹس متعلقہ محکموں کو بجھوائیں، حساس ادارے کی نشاندہی پر90147 میٹرک ٹن ذخیرہ شدہ اور اسمگل ہونے والی گندم قبضے میں لی گئی۔

رپورٹ میں اسمگلروں کی مدد کرنے والے 259 اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ہے، صوبائی حکومتوں میں تعینات اہلکار اسمگلرز، ذخیرہ اندوزں کی مدد فراہم کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 272، سندھ میں 244 ، کے پی میں 56 سرکاری اہلکار ، بلوچستان میں 15 اور اسلام آباد میں 5 اہلکار اسمگلروں کے مددگار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے