پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای کی بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز بختاور بھٹو زرداری نے اپنا 31واں یومِ پیدائش منایا تھا۔ بختاور بھٹو زرداری 25 جنوری 1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔ سالگرہ پر بلاول بھٹو نے بھی اپنی بہن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔

