راولپنڈی میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم، چار افراد جاں بحق

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) راولپنڈی کے علاقے بگا شیخاں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں چار افراد قتل ہوگئے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ دیرینہ رنجش کی بنا پر دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت ملک نعمان، رضوان، سجاد اور مدثر کے نام سے ہوئی۔ ثاقب نامی ایک شخص زخمی ہوا۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ایس ایچ او روات کے مطابق خونی تصادم میں ایک فریق کی جانب سے 3 جبکہ دوسری طرف سے ایک شخص قتل ہوا، پولیس کی بھاری نفری گاوں بگا شیخاں سمیت آر ایچ یو میں تعینات ہے، معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں، واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے