کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدرمیرچنگیزخان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور قوم کے جذبے اور بہادر ی کی یاد دلاتا ہے آج پاکستان پیپلزپارٹی وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،پاکستان کا دفاع آج مضبوط ہاتھوں میں ہے پاک افواج دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں نے 1965 میں دشمن کے ساتھ پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور جذبہ ایمانی نے آج پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں 6 ستمبر کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن کو ہماری بہادر اور جرات مند مسلح افواج نے اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر وطن عزیز کا
پوری کامیابی سے دفاع کر کے یہ تاریخ رقم کی تھی، آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی توپاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ملکر دشمن کو منہ توڑ جواب دے گی۔
یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور قوم کے جذبے اور بہادر ی کی یاد دلاتا ہے،میرچنگیزخان جمالی

ٹیگز:
میرچنگیزخان جمالی
