کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق۔محکمہ صحت کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے 4 اضلاع میں کورونا وائرس کے 109ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 ہے جبکہ 27 افراد کے کورونا ٹیسٹ نتائج آنا باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلوچستان میں کورونا سے ابتک 378 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، بلوچستان میں ابتک کورونا کے 36 ہزار 22 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، بلوچستان میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 35 ہزار 642 ہے۔
بلوچستان میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق

ٹیگز:
کورونا وائرس
