مظفر آباد، بارش کے باعث پھسل کر گاڑی دریا میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

مظفرآباد(ڈیلی گرین گوادر) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بارش کے باعث پھسل کر گاڑی دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق گاڑی دریا میں گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا لیکن رات کا وقت ہونے کی وجہ سےکسی کو پتہ نہ چل سکا۔پولیس کا بتانا ہے کہ صبح راہ گیروں کی نظر پڑنے پر حادثے کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے دریائے نیلم میں چھون کے مقام سے 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد دریا میں گرنے والی گاڑی میں سوار تھے، گاڑی میں سوار ایک خاتون کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جھینگ گاؤں سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے