مستونگ کے قریب سیکورٹی فورس کی گاڑی کو حادثہ ایک اہلکار شہید پانچ زخمی

مستونگ : مستونگ کے قریب سیکورٹی فورس کی گاڑی کو حادثہ ایک اہلکار شہید پانچ زخمی۔جمعہ کی اعلی الصبح کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دتو کے قریب اے ٹی ایف کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے باعث حادثے میں محمدداؤد شہید جبکہ پانچ اہلکاراحسان، ذیشان احمد،فضل الرحمن،نویداحمد اور حقداد زخمی ہوگئے۔ لیو یز نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیاجہاں زخمیوں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا اے ٹی ایف کی گاڑی کوئٹہ سے خضدار جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی مزیدکا روائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے