قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوار)واقعات قلعہ عبداللہ اور آرمبی کاکوزئی میں پیش آئیں، محکمہ صحت کے دعوے کے برعکس مقامی ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے انجکشن ناپید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں سگ کزیدگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور قلعہ عبداللہ شہر سمیت آرمبی کاکوزئی میں باولے کتوں کے کاٹنے سے خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہے زخمیوں کو فوری طور علاج معالجہ کے لئے قلعہ عبداللہ اور میزئی آڈہ کے ہسپتال لایا گیا مگر مذکورہ ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے انجکشن ناپید تھے جس پر مریضوں کو پشین اور کوئٹہ لے جایا گیا جہاں انہیں کتے کے کاٹنے کے انجکشن لگائے گئے محکمہ صحت قلعہ عبداللہ کے حکام نے کچھ عرصہ قبل دعوی کیا تھا کہ کتے کے کاٹنے سمیت لیشمینیا اور دیگر بیماریوں کے انجکشن مقامی ہسپتالوں میں دستیاب ہیں مگر ان واقعات نے ان دعووں کی قلعی کھول دی، متاثرہ افراد نے بتایا کہ دیگر انجکشن کے پرائیویٹ طور پر خریدنے پر مجبور ہیں کیونکہ کوئٹہ پشین یا چمن جانے سے انہیں بھاری اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے فوری طور پر مقامی ہسپتال میں انجکشن کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
قلعہ عبداللہ، سگ کزیدگی کے واقعات میں اضافہ، خاتون سمیت 8 افراد زخمی

ٹیگز:
قلعہ عبداللہ
