کراچی چڑیا گھر : بن مانس کو ہارٹ اٹیک

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) ملک کی تاریخ کا سب سے قدیم کراچی چڑیا گھرجہاں عوام کی بڑی تعداد تفریح کے لئے آ تی ہے جہاں مختلف اقسام کے جانور موجود جہاں بچے خوب انجوائے کرتے ہے اب یہ چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ جا ری ہے۔ڈیڑھ سال میں دو شیر ایک ہاتھی اورمتعدد ہرن کے بچوں کی اموات ہو چکی ہے اب چڑیا گھر میں نر چیمپینزی کی موت ہو گئی۔اس حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھر اقبال نواز نے بتایا کہ چھبیس سالہ چیمپینزی (بن مانس) کی موت کی وجوہات جانے کے لئے ڈاکٹرز کو طلب کیا، راجو نامی چیمپینزی نر تھا اس کے ساتھ دو مادہ چیمپینزی بھی چڑیا گھر میں موجود ہیں۔ جلد پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی موت کی وجوہات کو میڈیا کو بتائی جائیں گی۔ ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ کنسلٹنٹ کراچی زو نے وڈیو بیان میں کہاکہ میں ایگزامنگ کی ہے بن مانس کی ہلاکت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے کیونکہ اس کے گردے اور پھیپڑے ٹھیک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے