بلوچستان میں پاک بحریہ کا آپریشن، 2 ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد
کوئٹہ: پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرکے 2 ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد کرلیں ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں آپریشن کیا گیا جس میں 700 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے جسے مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ترجمان کے مطابق پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے۔