نرس کو ڈاکٹر کا درجہ دینے کی تجویز، پی ایم ڈی سی کا شدید تحفظات کا اظہار

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان نرسنگ کونسل کی جانب سے نرسوں کو ڈاکٹر کا درجہ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ پرانے نصاب کے مطابق ہی ہوں گے، پی ایم ڈی سی

اس ضمن میں ایکٹنگ رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر سید اظہر علی نے وفاقی سیکرٹری صحت کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل نے نرسوں کو ڈاکٹر کا درجہ دینے کی قرار داد منظور کرلی ہے جب کہ ملک میں نرسز کی شدید کمی ہے، ملک نرسنگ کونسل کے اس فیصلے کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

ایکٹنگ رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر سید اظہر علی نے تحریر کردہ خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی این سی کے قانون کے تحت نرسنگ میں ماسٹر کرنے والا فرد اپنے محدود قانون کے تحت کام کرنے کا مجاز ہے، نرسنگ پریکٹشنر ہنگامی حالت میں ادویات تجویز کرنے کا قانونی حق رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے