کراچی میں جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ کردیا گیاکراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر مرکزی دفتر پر حملے کے دوران مظاہرین نے عملے پر تشدد کیا اور دھکے دیےمظاہرین نے واک تھرو گیٹ اورمرکزی دروازہ توڑدیا جبکہ مظاہرین نے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں مظاہرین نے جیو نیوز کے عملے کو حراساں کیا جبکہ عمارت کے اندر بھی خواتین سمیت ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے اور جیو نیوز کے پروگرام کے اینکر کی وضاحت کے باوجود معافی کا مطالبہ کیا ہےدوسری جانب سینیر تجزیہ کار اور جیو نیوز کے پروگرام ’خبرناک‘ کے میزبان ارشاد بھٹی نے وضاحت دی ہےان کا کہنا ہے کہ ان کا پروگرام طنز و مزاح کا پروگرام ہے، سندھ اور سندھی اسی طرح ان کے وجود کا حصہ ہیں، جس طرح ملک کا کوئی اور دوسرا صوبہ ہے۔

